Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ارطغرل نے جو پہلا اصول اپنے ساتھیوں کو بیان کیا۔۔۔'

شائع 25 مئ 2020 11:28am

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ 'ارطغرل نے پہلا اصول جو اپنے ساتھیوں کو بیان کیا وہ ابن العربی کی یہ نصیحت تھی کہ کامیاب ریاستوں کو سائنسدان، آرٹسٹ اور تاجر چاہئیں جو مضبوط ریاست کی بنیاد فراہم کرتے ہیں'۔

انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ارطغرل غازی کے تیسرے سیزن سے نئی ترک ریاست کی جدوجہد کا آغاز ہوتا ہے، ارطغرل نے پہلا اصول جو اپنے ساتھیوں کو بیان کیا وہ ابن العربی کی یہ نصیحت تھی کہ کامیاب ریاستوں کو سائنسدان، آرٹسٹ اور تاجر چاہئیں جو مضبوط ریاست کی بنیاد فراہم کرتے ہیں'۔

گزشتہ روز انہوں نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ 'اگلے سال رمضان سے پہلے اسلام آباد اور گوادر میں مون آبزرویٹریز قائم کردیں گے تاکہ لوگ خود چاند دیکھ سکیں اور کوئی ابہام نہ رہے۔

واضح رہے کہ شوال المکرم کے چاند کا اعلان کرتے وقت مفتی اعظم پاکستان نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ وہ فواد چوہدری کو دینی معاملات میں مداخلت سے روکیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فواد چوہدری اپنی محرومیوں کا نشانہ دین کو نہ بنائیں اور خود کو اپنی وزارت تک محدود رکھیں۔

مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا تھا کہ ہم شریعت کے پابند ہیں، فیصلہ شریعت کے مطابق کیا۔ فواد چوہدری قوم کو بتائیں کتنی نمازیں پڑھیں، کتنے روزے رکھے۔